ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کے ملک گیر مظاہرے

نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کے ملک گیر مظاہرے

Thu, 19 Jan 2017 11:47:02  SO Admin   S.O. News Service

سشیل شندے سمیت کئی لیڈر حراست میں لئے گئے

نئی دہلی 18جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے معاملے پر مرکز کی نریندر مودی حکومت کو گھیرنے میں لگی کانگریس ایک بار پھر حکومت کے خلاف حملے تیز کر رہی ہے۔کانگریس ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے میں مصروف ہے۔کانگریس نے جنترمنترپرمرکز کے خلاف مظاہرہ کیا۔تو وہیں گجرات کے احمد آباد میں مظاہرے کے دوران کانگریس لیڈر سشیل کمار شندے، شنکر سنگھ واگھیلا اور دیگر کئی لیڈروں کو پولیس نے حراست میں لیا۔غور طلب ہے کہ نوٹ بندی کے بعد سے ہی کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مسلسل حملہ آور رہی ہے۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے پورے اپوزیشن کے ساتھ مل کر وقتا فوقتا مظاہرہ بھی کیاتھا۔


Share: